دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا، شیڈول بھی جاری

سوشل میڈیا‎‎

دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا، شیڈول بھی جاری
کراچی(این این آئی) دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستان کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے نے جمعرات سے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 26 خصوصی پروازیں 30 اپریل سے 3 مئی تک چلائیں جائیں گی،30 اپریل کو پی کے 8709 لاہور سے مانچسٹر جبکہ پی کے 701 اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ کی جائے گی۔اسی طرح 30 اپریل کو دوسری پرواز پی کے 798 اسلام آباد سے ٹورنٹو جبکہ پی کے 782 ٹرنٹو سے اسلام آباد کے لیے روانہ کی جائے گی۔اسی روز 30 اپریل کو تیسری پرواز پی کے 8872 ہانگ کانگ

کے لیے روانہ ہو گی جب کہ 1 مئی کو پی کے 8757 لاہور سے لندن جبکہ پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ کی جائے گی۔پی کے 8791 اسلام آباد سے برمنگھم جبکہ پی کے 701 اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ کی جائے گی،پی کے 8221 فیصل آباد سے دوبئی جبکہ پی کے 8225 کراچی سے مسقط کے لیے روانہ کی جائے گی۔آخری خصوصی پرواز 3 مئی کو خصوصی پرواز پی کے 797 کراچی سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوگی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر