ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پربھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی سینیئر سفارتکار کو خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 28 اپریل کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی گئی،ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی قابض افواج کی فائرنگ سے 2

خواتین شدید زخمی ہوئیں،رواں برس بھارت کی جانب سے ابھی تک 913 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں، بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،شہری آباد کو نشانہ بنانا 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،نہتے شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے ، اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر