گورنر سندھ سے ملنے والے ایک افسرکا کورونا ٹیسٹ مثبت

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(این این آئی)کورونا وائرس کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرنیوالے 26 افسران میں سے ایک افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد عمار رضوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ڈی ایچ او نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد نے 2 روز قبل ریسرچ لیبارٹری جامشورو سے ٹیسٹ کرایا تھا۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر عمار رضوی نے بتایا کہ طبیعت چند روز سے خراب ہے بخار، کھانسی، نزلہ اور سر میں درد ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر