باپ سبسڈی دے رہا تھا بیٹے وصول کر رہے تھے، سرکاری ٹھیکیداران کے فرنٹ مینوں کے اکائونٹس میں اربوں ڈال رہے تھے،لیگی قیادت لندن میں بنائی ہوئی پراپرٹی کا اشتہار دے، تحریک انصاف کا ن لیگ کو دھماکہ خیز جواب

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملکی دولت لوٹ کر لندن میں جو پراپرٹی بنائی ہے اس کی واپسی کا اشتہار دیں۔شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست کا مقصد عوام کی دولت لوٹنا اور اپنی جیبیں بھرنا تھا، سات سات گھر کیمپ آفس بنا کر قومی خزانے سے چل رہے تھے اور رانا مشہود جیسے وزیر مال اکٹھا کرکے ان کو پہنچا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی فرسٹریشن کے

پیچھے بہت لمبی کہانی ہے، موجیں لگی ہوئی تھیں، مال بن رہا تھا، ٹی ٹی لگ رہی تھیں۔شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ سبسڈی دے رہا تھا بیٹے وصول کر رہے تھے، سرکاری ٹھیکیداران کے فرنٹ مینوں کے اکائونٹس میں اربوں ڈال رہے تھے، ٹی ٹی کے پیسے سے بیگمات کے لیے ولاز خریدے جارہے تھے، سرکاری فنڈرسے ذاتی شوگر ملزکیلیے انفراسٹرکچر بن رہے تھے اور لندن میں نابالغ بچوں کے نام پر جائیدادیں بن رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اونٹوں پر ڈالر اور ریال سعودیہ سے قطر اور قطر سے لندن جارہے تھے، بخار کی دوائیں بھی لندن سے آرہی تھیں جبکہ عیدیں، شبراتیں سرکاری خرچ پر لندن میں ہو رہی تھیں، مودی اور جندال کے ساتھ کاروبار چل رہے تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر