طیارہ حادثہ میں شہید بہن بھائی شکر گڑھ میں سپرد خا ک جنازے میں کتنے افراد نے شرکت کی ، میتیں قبر میں اتارتے وقت رقت آمیز مناظر ، لوگوں پھو ٹ پھوٹ کر رونا شروع ہو گئے

سوشل میڈیا‎‎

شکرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق شکرگڑھ کے 2 بہن بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق شکرگڑھ کے گائوں منظور پورہ پلاٹ کے رہائشی بہن بھائیوں 17 سالہ سعد محمود اور19 سالہ طاہرہ محمود کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ شہدا کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ نعشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی گئی جس کے بعد گزشتہ روز ان کی میتوں کو کراچی سے آبائی گائوں منتقل کیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر