تارڑ فیملی کورونا وائرس کا شکار،تارڑ خاندان کی ایک اورخاتون لیگی رہنما کی رپورٹ مثبت آ گئی

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی)سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی فیملی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہو کر قرنطینہ میں تھے تاہم انہوں نے اب کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے اور ان کی تازہ رپورٹ منفی آئی ہے۔ عطا اللہ تارڑ کی صحتیابی کے بعد ان کی عزیزہ سابق وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر