سعودی عرب میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے کھلے مقامات اور شاہرائوں پر گرد آلود ہواوئوں نے نظام زندگی معطل کردیا

سوشل میڈیا‎‎

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے مختلف شہروں طائف، نجران اور جازان میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بتایاکہ سعودی عرب کے شہر الباحہ میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے سبب ایک شہری ہلاک ہوگیا۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ تبوک میں گرد آلود ہوائیں چلیں جبکہ تیما اور حائل کمشنریز میں تیز آندھی سے حد نگاہ کم ہوگئی۔جیزان، ابوعریش سمیت 15 کمشنریز، کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد آلود ہواوئوں نے نظام زندگی معطل کردیا ۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوںمیں شہریوں اور مقیم افراد کو جانے کی سخت ممانعت کی گئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر