بغیر ماسک ریلوے اسٹیشن آنے اور ٹرین میں سفر کرنے والوں کو کتنا جرمانہ ہو گا، احکامات پر عملدرآمد کا آغازہو گیا

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرریلوے حکام نے مسافروں کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے مزید سختی کردی، بغیر ماسک ریلوے سٹیشن کی حددو میں آنے اور سفر کرنے پر جرمانہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریلوے حکام نے ریلوے سٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک آنے والے مسافروں کو جرمانے کرنے کا اعلان کر تے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ریلوے حکام نے ریلوے اسٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک آنے والے مسافروں کو 5 سو روپے جرمانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ احکامات پر عملدرآمد بھی شروع کر دیاگیا ہے۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور عامر نثار چوہدری کی ہدایت پر ڈی سی او ریلوے شیریں حنا اصغر نے احکامات جاری کردئیے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر