لاک ڈاؤن کرنا ہے تو تاجروں کو ماہانہ اخراجات دے کر بیشک کرفیو لگا دیں، تاجروں نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ریسٹورنٹ،مارکی و دیگر بند کاروباروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرے۔ ہفتہ کو مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے ملک بھر کے تا جر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ریسٹورنٹ،مارکی و دیگر بند کاروباروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ تاجروں نے شوقیہ کاروبار نہیں کھولے بلکہ معاشی حالات سے مجبورہو کر جانیں داؤ پر لگا کر کاروبار کھولے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ

حکومت نے معاشی صورتحال،قومی پیداوار میں کمی،بے روزگاری اور ٹیکس کولیکشن کے دباؤ کا شکار ہو کر کاروبار کھولا۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ حکو مت نے لاک ڈاؤن کرنا ہے تو تاجروں کو ماہانہ اخراجات دے کر بیشک کرفیو کا نفاذ کرے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ حکومت نے تاجروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان نہ کیا تو کاروبار بند اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہو ں گے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ ابھی تک حکومت نے زبانی جمع خرچ اور جھوٹے وعدوں کے سوا عملا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ کر ونا کے دوران پیش کیے جا نے والے بجٹ میں خرید و فروخت پر شناختی کارڈ کی بے مقصد شرط کو ختم کیا جا ئے۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبے کی طرح تمام کاروباروں میں غیر دستاویزی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ سیلز ٹیکس کو 17%سترہ فیصد سے سنگل ڈیجٹ نو فیصدپر لایا جائے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ آٹے،چینی و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے ان پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔ محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ انکم ٹیکس و دیگر تمام ٹیکسز کی شرح کو کم ازکم پچاس فیصد کم کیا جائے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ کاٹیج انڈسٹری کو خصوصی حیثیت و مراعات،آڑھتیوں،جیولرز،موبائل کے مسائل حل کیے جائیں۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ شرح سود کو مزید کم کر کے 4% اور پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں کو مزید کم کیا جائے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے زیرو ریٹڈ سیکٹر کو بحال کیا جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر