پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایران سے متصل دو مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دیے گئے، عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سوشل میڈیا‎‎

تفتان ( آن لائن )پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے متصل دو مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دئیے گئے تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم نامہ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک ایران امیگریشن گیٹ اور دو طرفہ دوستانہ زیرو پوائنٹ گیٹ کو کھول دیا گیا ہے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاک ایران تجارتی سرگرمیاں معطل کیا گیا تھا عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے بذریعہ مراسلہ 10 مئی سے ایران سے تجارتی سرگرمیوں کو بحال کردیا تھا، تجارتی سرگرمیاں عید کے تعطیلات کی وجہ سے بند کیے

گئے تھے جن پر آج دوبارہ تجارتی سرگرمیاں بحال کی گئی ہے یاد رہے کہ پاک ایران امیگریشن گیٹ اور زیرو پوائنٹ سے ٹرانزٹ ٹریڈ ہفتے میں تین دن کھولا رہے گا تجارتی سامان ایران سے لانے کی اجازت دی گئی تھی پاک ایران دوستانہ گیٹ پر ایران سے آنے والے سامانوں کی زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسپرئے بھی کیا گیا تفتان بارڈر پر صرف ایران سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں اور جبکہ پاکستان سے ایران تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں عوامی حلقوں نے پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے بھی تجارتی سرگرمیاں بحال کی جائے تاکہ ہمارے ملک کے تاجروں کو بھی فائدہ حاصل ہو ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر