وزارت خارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5کیسز سامنے آگئے۔۔۔ اعلیٰ حکام نے اہم احکامات جاری کردئیے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے پانچ کیسز سامنے آگئے ،وزارت خارجہ کے ڈویژن نے وزارت کو کم از کم افرادی قوت پر کام کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاجس کے مطابق وزارت خارجہ کم سے کم افرادی قوت پر کام کریگا۔ ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5کیسز سامنے آئے، ان میں 2افساران اور بقیہ اسٹاف کے لوگ تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق وزارت خارجہ میں کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہیں، تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیز کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر