موٹر وے پر خوفناک حادثہ ، متعدد افراد جاں بحق

سوشل میڈیا‎‎

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یارخان میں موٹر وے ایم فائیو پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بدنصیب خاندان بہاولپور سے رحیم یار خان جا رہا تھا کہ گاڑی کی رفتار تیز ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں ،زخمی ہونے والی خواتین کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر