حکومت کا انسداد منی لانڈرنگ کیلئے ایف آئی اے بارے انتہائی اہم فیصلہ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے ایف آئی اے میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے میں بھی ایف آئی اے کو آپریشنل لحاظ سے بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں حکومت نے ایف اے آئی سائبر ونگ کو بھی مزید موثر اور جدید بنانے کا فیصلہ کیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے ایف آئی اے میں نئے منصوبوں کیلئے اخراجات کی تجاویز آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کی جائیں گی ،دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کیلئے آئندہ مالی سال

کے بجٹ میں 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔دستاویز کے مطابق انسداد دہشتگردی، اینٹی منی لانڈرنگ اور سائبرونگ کیلئے نئے منصوبوں کا تخمینہ تقریباً 3 ارب روپے لگایا گیا ہے، انسداد دہشتگردی کے نئے منصوبے کیلئے لاگت کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 5 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق بجٹ میں ایف آئی اے سائبرونگ کی بہتری کیلئے 30 کروڑ روپے آئندہ مالی سال مختص کرنے کی تجویز شامل ہے ، انسداد منی لانڈرنگ کے نئے منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1 ارب 97 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر