پبلک سروس کمیشن کے تین سینئر ممبران میں کورونا کی تشخیص، شیڈول انٹرویو منسوخ

سوشل میڈیا‎‎

لاہور( این این آئی)پنجاب پبلک سروس کمیشن میں کورونا کے وار جاری ہیں، تین سینئر ممبران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد شیڈول انٹرویو منسوخ کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے ممبر و سابق آئی جی پولیس امجد جاوید سلیمی،طارق محمود خان اورجمشید افتخار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ،ممبرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر متعلقہ کمیٹیوں کے شیڈول انٹرویو منسوخ کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن میں کام کرنے والے متعدد دیگرافسرو ملازمین بھی وائرس کا شکار ہیں۔پبلک سروس کمیشن میں25 ڈرائیورز سمیت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے کورونا سیمپل محکمہ ہیلتھ کیسپرد کردیئے گئے،کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سیافسران و ملازمین میں خوف پایا جاتا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر