اہم حکومتی اتحادی جماعت نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)اہم حکومتی اتحادی جماعت بی این پی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی ۔ ذرائع بی این پی کے مطابق چھ نکاتی ایجنڈے پر کوئی عملددرآمد نہ ہوسکا، لاپتہ افراد کی بازیابی کے برعکس تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت ابتک نادرا ایکٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈننس میں ترامیم نہ کرسکی،حکومتی مذکراتی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے،پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصبوبوں کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ پارٹی رہنمائوں نے موقف اختیار کیا کہ مفت میں ثواب کے لئے پی ٹی آئی کے حمایتی نہیں بن سکتے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر