آرمی چیف کا ایک روزہ دورہ افغانستان، اشرف غنی سے ملاقات

سوشل میڈیا‎‎

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک روزہ دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور افغان صدر کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، بارڈر مینجمنٹ سے متعلق معاملات اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی آرمی چیف کے ساتھ افغانستان گئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر