قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رہائی کے لئے تحریک شروع 

سوشل میڈیا‎‎

لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رہائی کے لئے تحریک شروع کردی گئی ، پنجاب اسمبلی کے باہر اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر حمزہ شہبازکی رہائی کے مطالبات پر مبنی ہورڈنگز ،فلیکسز اوربینرز آویزاںکردئیے گئے ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو11جون کو نیب کی قید میں ایک سال ہو جائے گا ۔ حمزہ شہباز کی رہائی کے

لئے رکن اسمبلی عنیزہ ادریس نے’’حمزہ رہائی موومنٹ ‘‘ کے نام سے تحریک شروع کر دی ہے ۔پنجاب اسمبلی کے باہر اورملحقہ شاہراہوں پر بینرز ،فلیکسز اور ہورڈنگز آویزاں کردیئے گئے جن پر بے گناہ  حمزہ شہباز کو رہا کروتحریر کیا گیاہے ۔عنیزہ ادریس کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد حمزہ شہباز کی رہائی کے لئے یہ پہلا مرحلہ ہے اور دوسرا مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر