امریکا دوسروں کے معاملات میں ’’ناک گھسانا‘‘ بند کرے اپنی زبان کو لگام دے‘ شمالی کوریا کی دھمکی

سوشل میڈیا‎‎

پیونگ یونگ( آن لائن ) شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات پر امریکا کے بیان پر شمالی کوریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی زبان کو لگام دے‘‘ اور اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے، ورنہ ’’خوفناک تجربے کیلیے تیار رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل، کوان جونگ گْن نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتِ حال کے باوجود، دوسروں کے اندرونی معاملات میں ’ناک گھساتا‘ اور غیر محتاط تبصرے کرتا رہے گا تو اسے کچھ ایسی

ناخوشگوار چیز کا سامنا بھی ہوسکتا جس سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا۔اسی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا اپنی زبان کو لگام دے کیونکہ یہ نہ صرف امریکی مفادات کیلیے بلکہ (اس سال) ہونے والے صدارتی انتخابات کے آسان انعقادکیلئے بھی بہتر ہوگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر