جاوید ہاشمی ’’گو نواز، گو‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور

جنرل خبریں

آج صبح نماز عید کی ادائیگی کے بعد یہاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کا گھیراؤ کرلیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد جونہی جاوید ہاشمی باہر نکلے، تحریک انصاف کے کارکن پہلے سے ہی ان کے منتظر تھے۔

ان کارکنان نے پہلے داغی کے نعرے لگائے، پھر جاوید ہاشمی کو ’’گو نواز، گو‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کردیا۔

مشتعل ہجوم میں گھرے ہوئے جاوید ہاشمی کو جان چھڑانے کے لیے گونواز گو کے نعرے لگانے پڑے ۔

اس وقت بے بسی کے تاثرات جاوید ہاشمی کے چہرے سے نمایاں تھے،مشتعل کارکنان کے گھیرے سے نکلنے کے لیے ان کے پاس کوئی راستہ نہ تھا۔ ہرطرف گو نواز گو اور داغی کے نعرے کی گونج رہے تھے۔

جاوید ہاشمی گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے بڑی مشکل سے اپنی گاڑی تک پہنچے، اور میڈیا سے بات کیے بغیرہی وہاں سے چلے گئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر