18 اضلاع میں ہزاروں کانسٹیبلوں کی بھرتیاں شروع،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

سوشل میڈیا‎‎

راولپنڈی ( آن لائن)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے صوبہ کے 18 اضلاع میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے پہلے مرحلے میں مرد و خواتین کی 4 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی لاہور میں 1400 سے زائد مرد و خواتین کو بطور کانسٹیبل بھرتی کیا جائے گااٹک میں 287خوشاب میں 21،میانوالی میں 113 ،بھکر میں

82،ملتان میں 170لودھراں میں 35 جبکہ وہاڑی میں 57 بھرتیاں کی جائیں گی اسی طرح ڈی جی خان میں 153راجن پور میں 380مظفرگڑھ میں 220 ،لیہ میں 117،بہالپور میں 396،رحیم یار خان میں 137 بھرتیاں ہوں گی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 166جھنگ میں 205،ساہیوال میں 114 جبکہ چنیوٹ میں 67 کانسٹیبل بھرتی ہوسکیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر