لڑکی کو شادی کی پیشکش کیلئے سرپرائز مہنگا پڑگیا،فلیٹ جل کر خاکستر

انٹرنیشنل

لندن(این این آئی)انگلینڈ میں جنوبی یارک شائر کے علاقے میں ایک لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کے لیے سرپرائز دینا چاہتا تھا اور اس کے لیے اس نے ایک کمرے کو لائٹیں،

غباروں اور موم بتیوں سجایا اور اس کے بعد وہ اپنی گرل فرینڈ کو لینے اس کے آفس چلا گیا۔جیسے ہی لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو گھر لے کر آیا تو اس کے فلیٹ میں موم بتی کی وجہ سے آگ سے بھڑک اٹھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر فائٹرز نے اگرچہ اس آگ پر چند گھنٹوں میں قابو پا لیا مگر اس دورانفلیٹ مکمل طور پر جل گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر