سونے کی فی تولہ قیمت یکدم گر گئی کاروباری ہفتے کے آخری روز مزید سستا

بزنس

لاہور (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 416 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔یاد رہے کہ پچھلے ماہ اگست میں سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 30ہزار سے بھی اوپر پہنچ گئی تھی، لیکن مارکیٹ میں کرونا ویکسین کی آمد کے اطلاعات کے بعد سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر