لداخ میں چینی فوج کا انوکھا حربہ سرحد پر لائوڈ سپیکرز نصب کر کے کون سے گانے چلا دئیے؟ بھارتی فوجی جل بھن کر رہ گئے

انٹرنیشنل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ چین بھارت کے فوجیوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر لاوڈسپیکرپر پنجابی گانے چلا رہا ہے،بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پینگانگ جھیل کے نزدیک علاقے میں چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ بڑے بڑے لاوڈ سپیکر لگا دئیے ہیں ،بھارتی فوجیوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ان پر بلند آواز میں پنجابی گانے چلائے جاتے ہیں۔ چینی فوج نے خاص طور پر ایل اے سی کی اس چوکی پر پنجابی گانے بجانا شروع کیے ہیں جہاں بھارت نے مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر