کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز بھارت میں انتقال کرگئے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ، ان کی عمر 59سال تھی۔

ڈین جونز پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچنگ سٹاف میں بھی شامل تھے ، متعدد مواقعوں پر انہوں نے کمنٹری کے فرائض بھی سرانجام دئیے ، پی سی بی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر