ن لیگ کی خاتون ممبر قومی اسمبلی کے بھائیوں نے طلال چوہدری کی پھینٹی لگادی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قومی اسمبلی کے بھائیوں نے مبینہ طور پراپنی ہی جماعت کے رہنما طلال چوہدری کی پھینٹی لگادی، میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ایم این اے اور طلال چوہدری کے درمیان ایک طویل افیئر رہا ہے جس کے بعد خاتون ایم این اے نے ان سے دوستی ختم کرکے ایک اور سیاسی رہنما کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے تھے۔طلال چوہدریکی جانب سے خاتون ایم این اے کا پیچھا نہ چھوڑنے اور ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش پر خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے طلال چوہدری کو جوتوں کی زبان سمجھانے کا فیصلہ کیا اور پکڑ کر ان کی پٹائی کردی ۔طلال چوہدری اس وقت لاہور کے نیشنل ہسپتال میں داخل ہیں، ان کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں جس کے بعد ان کی سرجریز بھی کی گئی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر