مغربی ہوائوں کی آمد کے بعد سردی نے دستک دے دی ژالہ باری اوربارش کا سلسلہ شروع

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں مغربی ہوائوں کی آمد کے بعد سردی نے دستک دے دی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ،موسم سرد ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ریجن میں مغربی ہوائوں کی آمد کے بعد سردی نے دستک دے دی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔اسلام آباد میں جمعہ کے روز کافی دیر تک بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج شام سے پاکستان کے دیگر کئی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخلہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔مغربی ہوائوں کی وجہ سے شمالی علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار سے منگل کے دوران جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر