پاکستان سے بیرون ممالک سستا ترین سفر ممکن ہوگیا 3 ممالک کیلئے فیری سروس کے آغاز کی تیاریاں مکمل

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے فیری سروس کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر 3 اسلامی ممالک کیلئے فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ایران،عراق اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت سے متعلق پالیسی تیار کی گئی ہے۔ سب سے پہلے کراچی سے عراق کیلئے فیری سروس شروع ہوگی۔ وزیرمذہبی امورکی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے پالیسی کو حتمی شکل دی ہے۔

کمیٹی میں شیریں مزاری،علی زیدی،ندیم افضل چن،عاصم سلیم باجوہ شامل ہیں۔پالیسی کے مطابق زائرین اور ٹورآپریٹرز کو وزارت مذہبیامور میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ کوئٹہ، تفتان میں زائرین کی رہائش کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ کوئٹہ تفتان روڈپرسروس ایریا تعمیرکئے جائیں گے۔ جبکہ مستقبل میں گوادرسے عراق فیری سروس بھی شروع کی جائیگی۔ کراچی سے فیری سروس سے سفر کو سستا اور محفوظ بنایا جائے گا۔زیارت پالیسی کا حتمی مسودہ کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر