وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات ، سوات میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کا گھر مسمار

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت کا گھر مسمار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات پر سوات میں انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے، پشاور سےتحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی شوکت کا گھر مسمار کردیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے مدین کے مقام پر دریائے سوات میں گھر بنا رہے تھے،ڈی سی سوات نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمود خان کے احکامات پر دریائے سوات سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں ۔اس لئے حاجی شوکت کا گھر مسمار کردیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر