کشمیر ، فلسطین پر دو ٹوک موقف پیش وزیر اعظم کے بہترین خطاب پر ہر پاکستانی کو فخر ہے عاصم سلیم باجوہ

پاکستان

اسلام آباد ( آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے جامع خطاب کیا ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےحقیقی معنوں میں پاکستان کی ترجمانی کی،کشمیر، فلسطین اور علاقائی امن پر دوٹوک موقف پیش کیا، وزیراعظم نے عوام کو غربت سے نکالنے کا عہد کیا،وزیراعظم نے کسی بھی مہم جوئی کی صورت بھارت کو سنگین نتائج کا انتباہ کیا ہے،وزیراعظم کی تقریر میں سراہنے کیلئے بہت کچھ تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر