پتہ نہیں ترجمان پاک فوج کو وضاحت دینے کی ضرورت کیوں پڑی؟ محمد زبیر نے آرمی چیف کیساتھ ملاقاتوں سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ اورمسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکو یہ وضاحت کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، جب آپ ایک ملاقات میں اتنے گھنٹے بیٹھیں گے تو نواز شریف اور مریم نواز پرتو بات ہو گی۔ میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھزیادتیاں ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں آرمی چیف سے ہونیوالی ملاقاتوں پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کو ایسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنےکی ضرورت نہیں تھی ۔ جب آپ اتنی طویل بیٹھک کریں گے تو یقینا نواز شریف اور مریم نواز کے ایشوز پر بھی بات ہوگی۔ میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ لیگل کیسز میں زیادتیاں ہوئی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر