ملک کو مزید تماشا نہیں بننے دیں گے، مجھے سزا دیتے دیتے ملک ڈبو دیا،نواز شریف کا عوام کے نام خصوصی پیغام

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو مزید تماشا نہیں بننے دیں گے، مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بار منتخب وزیراعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا، مجھے

سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا، اب ہم اس ملک کو مزید تماشا نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پاسدارییاد کرانے کے لئے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن، انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا، قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کے لئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کے ساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہو گی اور اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر