اصل معاملہ سامنے آ ہی گیا، اسرائیل سے معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کی امریکہ سے بڑی درخواست، امریکی افسر نے بھانڈہ پھوڑ دیا

سوشل میڈیا‎‎

نیویارک(آن لائن) متحدہ عرب امارات نے ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی خرید اری کے لیے امریکہ کو سرکاری طور پر درخواست دے دی۔بلوم برگ نے ایک امریکی سرکاری افسر کے نام کو خفیہ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جانے کے ایک ہفتے کے بعد مذکورہ درخواست کو سرکاری طور پر دائر کیا گیا۔ امریکی وزارت ِ دفاع اور وزارت خارجہ کے حکام نے اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے بیان جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر کے مشیر اول کوشنر نے یو اے ای کو ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے اشارے دیے تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر