مہنگے فضائی سفر سے پریشان عمرہ اور حج کرنے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سستی ترین سفری سہولت متعارف کروانے کا پلان

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے درمیان اہم ملاقات،ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے آغاز سے حج اور عمرہ زائرین کو فائدہ ہو گا۔ فیری سروس کی وجہ سے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے حج اور عمرہ زائرین کو فائدہ ہو گا۔دوسری جانب پاکستانیوں کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے فیری

سروس کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ابتدائی طور پر 3 اسلامی ممالک کیلئے فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ ایران،عراق اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت سے متعلق پالیسی تیار کی گئی ہے۔ سب سے پہلے کراچی سے عراق کیلئے فیری سروس شروع ہوگی،وزیرمذہبی امورکی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے پالیسی کو حتمی شکل دی ہے۔ کمیٹی میں شیریں مزاری،علی زیدی،ندیم افضل چن،عاصم سلیم باجوہ شامل ہیں۔پالیسی کے مطابق زائرین اور ٹورآپریٹرز کو وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ کوئٹہ، تفتان میں زائرین کی رہائش کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ کوئٹہ تفتان روڈپرسروس ایریا تعمیرکئے جائیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر