پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل ن لیگی اراکین اسمبلی کی عثمان بزدار سے اہم ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر حیرت انگیز بیان دیدیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل ہیں ۔

جبکہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین ، خانیوال سے محمد فیصل خان نیازی ، چوہدری اشرف انصاری کے بھائی چوہدری محمد یونس انصاری بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں کا حصہ تھے ۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے انتخابی حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے ، کیونکہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باز ہیں ، لہذا انہیں عزت و احترام دیں گے ، جبکہ نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے ، ہم آپ کے ساتھ ہیں اور عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ن لیگ کے کئی ارکان پنجاب اسمبلی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر