نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا، تحریری حکم نامہ جاری

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ عدالت نے کہاکہ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر محمد مبشر خان، قونصل اتاشی عبدالحنان کا بیان اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔ عدالت نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو ویڈیو لنک کے زریعے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اس آرڈر سے آگاہ کیا جائے۔حکم نامہ میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا نواز

شریف کے وارنٹس کی تعمیل کی کوشش کی کامیابی نہیں ہوئی، ان حالات میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ وارنٹس کی تعمیل کے لئے جانے والے افسران کے بیانات سات اکتوبر کو ریکارڈ ہوں گے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رائل میل کے ذریعے وارنٹس بھیجے گئے، رائل میل کی مصدقہ آن لائن رسید آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر