سرکاری ہسپتال کا ڈاکٹر دوران آپریشن مریض کے جسم میں یہ چیز بھول گیا،مریض کی تکلیف کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی، افسوسناک انکشاف

سوشل میڈیا‎‎

سیالکوٹ (این این آئی) سیالکوٹ میں سول ہسپتال کے ڈاکٹر نے 7 ماہ قبل اپینڈکس کے آپریشن کے دوران تولیہ مریض کے جسم میں چھوڑ دیا۔ سیالکوٹ کے مصطفی ٹاؤن کے رہائشی 50 سالہ فیصل ٹھاکر نے 7 ماہ قبل سرکاری ہسپتال سے اپنا اپینڈکس کا آپریشن کرایا تھا۔آپریشن کے بعد درد کم نہ ہوا تو ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو ان کی ہدایت پر مختلف لیبارٹریز سے متعدد بار ٹیسٹ بھی کروائے تاہم بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی تاہم سی ٹی اسکین میں واضح ہوا کہ جسم میں تولیہ موجود ہے۔دوسری جانب سول ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر