2 دن کوما میں رہنے کے بعد 29 سالہ معروف افغان کرکٹرکا’کار حادثے ‘میں انتقال ہو گیا

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی 29 سالہ نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے

نتیجے میں کوما میں چلے گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے بتایا کہ ’نجیب تراکئی گزشتہ 22 گھنٹوں سے کوما میں ہیں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نجیب تراکئی کی کار کو حادثہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پیش آیا، انہیں زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نجیب دو دن کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔ افغان کرکٹ ٹیم نے کھلاڑی کی موت کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھی کی۔انہوں نے نجیب تراکئی کی موت پرگہرے غم کا اظہار کیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 29 سالہ کھلاڑی کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔خیال رہے کہ 29 سالہ افغان کرکٹر نجیب تراکئی تین روز قبل خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ 22 گھنٹے تک ہوش میں نہ آنے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے تھے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر گزشتہ روز اس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر