جدیدجنگی طیاروں کی لاہور اسلام آباد موٹر وے پر مشقیں

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی موٹر وے پر مشقیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایئرفورس کے جنگی طیاروں

نے موٹر وے کے لاہور اسلام آباد سیکشن ایم 2پر مشقیں کیں، جن میں پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی شینگ دو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جدید جنگی طیارے ایف 16اور ایف17تھنڈر شامل تھے،ان مشقوں کی غرض سے اس دوران فضائی روٹ کو مکمل طور پر بند کیا گیا، جب کہ مشقوں کی وجہ سے لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم 2کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا، لیکن ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے متبادل راستہ بھی مہیا کیا گیا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو کوٹ عبدالمالک انٹر چینج سے شیخوپورہ ہائی وے پر منتقل کیا گیا جب کہ موٹر وے پر دوبارہ داخلے کے لیے ایم 2پر ہرن مینار کے مقام کا استعمال کیا جاسکتا ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک کو شیخوپورہ انٹر چینج سے لاہور کی طرف منتقل کیا گیا جہاں گاڑیاں لاہور پہنچنے کے لیے کوٹ عبدالمالک انٹرچینج کا استعمال کر سکتی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر