اگر اپوزیشن کا ایک بھی جلسہ کامیاب ہوا تو بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہونگی عوام کی بڑی تعداد حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہو گئی ، کیا ہونیوالا ہے؟ شہباز گل کی سیاست کا دی اینڈ کیا ہو گا ؟سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کا ا یک بھی جلسہ کامیاب ہوگیا تو یہ حکومت سے برداشت نہیں ہوگا جس سے مجھے لگتا ہے کہ بڑے پیمانے پرگرفتاریاں ہونگی، جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد آئے گی کیونکہ وہ حکومت کی کارکردگی سے پریشان ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کس کس کو غدار قرار نہیں دیا گیا

یہ کوئی نئی بات نہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم ایسی روایت قائم کر رہے ہیں جس کے خدانخواستہ کل کو خود شکار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خطرہ ہے کہ حکومت اپوزیشن کی سرگرمیوں کو بزور بازو روکے گی ۔ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ انتظامی ہتھکنڈوں سے کسی کی لیڈری کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔شہباز گل کی سیاست بھی جب یہ حکومت جائے گی تو گل ہوجائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر