پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے پر اٹھایا گیا۔ترجمان نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس بات کا فیصلہ ادارے کی جانب سے ازخود نہیں لیا گیا بلکہ عوامی شکایات پر نوٹس لینے کے بعد ہوا۔پی ٹی اے ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ تاہم اس کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے کی وجہ سے پابندی لگائی گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر