زینب کیس، زیر حراست ملزم نے اعتراف جرم کرلیا دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا، سنسنی خیز انکشافات

سوشل میڈیا‎‎

چارسدہ(این این آئی) پولیس نے زینب کیس میں دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست ایک ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ میں ڈھائی سال کی بچی کا ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور اس نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے کیس میں 300 سے زائد افراد سے تفتیش کی جس کے بعد 15 مشتبہ افراد کے سوا تمام کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا ،ان 15 مشتبہ افراد میں سے ایک شخص نے اپنے جرم کا

اعتراف کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزمسے آلہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کی نشان دہی بھی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم نے بتایا کہ اس نے بچی کو شیخ کلی سے اغوا کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی عمر 40 سال ہے اور اس کا تعلق بچی کے گاؤں سے ہی ہے ،ملزم کی نشاندہی پرپولیس نے کھیتوں سے بچی کے جوتے بھی برآمد کرلیے۔واضح رہے کہ چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو 6 اکتوبر کو اغوا کیا گیاتھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر