سلمان شہباز کی طلبی کا اشتہار آویزاں نوازشریف کی طلبی کے اشتہار کب اور کتنے اخبارات میں شائع ہونگے؟اہم ترین معاملے کی تفصیلات آگئیں

سوشل میڈیا‎‎

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ سلمان شہباز کی طلبی کے اشتہارات کمرہ عدالت ،رہائشگاہ اور عوامی مقامات پر آویزاں کردئیے گئے ۔اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تاہم وہ پیش نہ ہوئے،سلمان شہباز جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے،سلمان شہباز 13اکتوبر کو عدالت پیش ہوکر ٹرائل کا سامنا کریں۔احتساب عدالت نے ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر سلمان شہبازکے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی

ہدایت کی ہے۔دریں اثنا ء العریزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی معاملہ پر دو اخبارات میں آئندہ ہفتے نواز شریف کی طلبی کے اشتہار جاری ہونگے۔ اسلام آبادہائی کورٹ نے نوازشریف بذریعہ اشتہار 24 نومبر کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے ،اشتہار کے متن کے مطابق آپ کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے، چوبیس نومبر تک عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔ متن کے مطابق سرنڈر نہ کرنے کی صورت میں عدالت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت اشتہاری قرار دے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر