پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسکول سیل بچوںکو کندھوں پر بستے رکھ کر ایک گھنٹہ دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا

سوشل میڈیا‎‎

پشاور (این این آئی) کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر پشاور میں ایک نجی اسکول کو سیل کرکے بچوں کو ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا رکھنے کی سزا بھی دی گئی۔پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے ایک نجی اسکول کو کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے سیل کیا ، بچوں کے کندھوں پران کے بستے رکھ کر ایک گھنٹے تک دھوپ میں کھڑا بھی رکھا گیا۔بچوں کو سزا کے طور پر دھوپ میں کھڑا رکھنے پر اسکول ٹیچر اور اسسٹنٹ کمشنر کے مابینتکرار بھی ہوئی۔ اسکول ٹیچر نے کہاکہ بچوں کو دھوپ میں کھڑا کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صرف اسکول کو سیل کیا گیا ہے کسی بچے کو سزا نہیں دی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر