حکومت اپوزیشن محاذ آرائی سے سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال اور منفی افواہوں کی گردش کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان غالب، سرمایہ کاری میں اربوں کا اضافہ

پاکستان

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس بڑھ کر40700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 64ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے 54فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔مارکیٹ میں انسٹی ٹیوشنز کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں،اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو دس بر2020تک اپنی فنانسنگ کا 5فیصد حصہ ہاسنگ و کنسڑیکشن سیکٹر کو فراہم کرنے کی تنبیہ،حکومت کی جانب سے سمندر پار

پاکستانیوں کے لئے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ متعارف کرانے سے ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کی توقعات،400اشیاکے بعد مزید152اشیاکی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی سے برآمدکنندہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کی توقعات جیسے عوامل سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 4دن تیزی رہی اس دوران1725.96پوائنٹس کاا ضافہ دیکھنے میں آیا تاہم حکومت اپوزیشن محاذ آرائی سے سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال،منفی افواہوں کی گردش اور مہنگائی کی شرح 9فیصد تک پہنچنے جیس خبروں پر ایک دن کی مندی سے انڈیکس998.36پوائنٹس لوز کر گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 727.6پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40070.83پوائنٹس سے بڑھ کر40798.43پوائنٹس ہو گیا اسی طرح300.09پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس16979.40پوائنٹس سے بڑھ کر17279.49پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28574.84پوائنٹس سے بڑھ کر28874.05پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب ارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 64ارب35کروڑ93لاکھ45ہزار932روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب38ارب63کروڑ4لاکھ58ہزار695روپے سے بڑھ کر76کھرب2ارب98کروڑ98لاکھ4ہزار627روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس40840.57پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس38570.67پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشت ہفتے زیادہ سے زیادہ 15ارب روپے مالیت کے 47کروڑ68لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم12ارب روپے مالیت کے40کروڑ60لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2062کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 1120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 867میں کمی اور75کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،کے الیکٹرک لمیٹڈ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،پاک انٹر نیشنل بلک،پاک ریفائنری،پاور سیمنٹ،میپل لیف،بائیکو پیٹرولیم فوجی فوڈز لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم،پاور سیمنٹ،الشہیر کارپوریشن،بینک آف پنجاب،فیصل بینک، کوٹ ادو پاور، ورلڈ کال ٹیلی کام اورعائشہ اسٹیل مل سرفہرست رہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر