نواز شریف کی بیٹی حضرت علیؓ کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے اسے تو فخر ہونا چاہیے، کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک +آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بہادر باپ کی بیٹی ہے اور بہادر دادا کی پوتی ہے اور اس کو تو فخر ہونا چاہیے کہ وہ حضرت علیؓ کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے، اس نے بی بی زینب کی سنت ادا کرنی ہے اور عصر حاضر کے یزیدوں سے ٹکرانا ہے، اپنے ایک اور بیان میں کیپٹن ریٹائر صفدر کا کہنا تھا کہ

ووٹ کو عزت نہ ملی تو اگلے ستر سال بھی غلام رہیں گے۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان بچانے نکلے ہیں، نیب کے پاس گرفتاری کا ایک ہی فارمولاہے،جب بھی کوئی سلیکٹڈ کے خلاف بات کرتا ہے تو نیب والے پیچھے پڑ جاتے ہیں،خاموش رہیں تو کوئی کرپشن نہیں اگر غریب عوام کی بات کریں تو کرپشن کرپشن شروع ہو جاتی ہے۔جب تک مقدمہ درج نہیں ہوتا نیب مجھے نہیں بلا سکتا، ووٹ کو عزت نہ ملی تو اگلے ستر سال بھی غلام رہیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر