پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، اختلافات اور گروپنگ کھل کر سامنے آ گئی

سوشل میڈیا‎‎

کراچی (این این آئی) پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا، تاہم اجلاس میں بیشتر ارکان سندھ اسمبلی غیرحاضر رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان ہیں، تاہم فردوس شمیم نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں 15ارکان بھی شریک نہیں ہوئے، جس کی وجہ پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں عہدوں کے حصول پر اختلافات اور گروپنگ ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر