ٹویوٹا گاڑی کے اہم ماڈل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، مارچ کے بعد قیمت میں دوسری بار حیرت انگیز اضافہ

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی) پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں اسمبل کرنے والی انڈس موٹرز کمپنی نے اپنی کار یارس کی قیمت میں مزید 40 ہزار روپے اضافہ کردیا جس کے بعد اس کے نرخ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔رواں سال مارچ میں اس گاڑی کو لانچ کئے جانے کے بعد سے یارس کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، پہلی بار اپریل میں گاڑی کے نرخ میں اضافہ کیا گیا تھا۔یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 لانچ کے بعد سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے مہنگی ہوچکی ہے جس کی قیمت 25 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی جبکہ یارساے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی کے

نرخ 29 لاکھ 99 ہزار روپے کردئیے گئے ہیں۔انڈس موٹرز کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے بتایا کہ یارس کی ابتدائی طور پر تعارفی قیمت رکھی گئی تھی جو منصوبے کا حصہ تھا۔ہیڈ آف ریسرچ بی ایم اے کیپیٹل فیضان احمد کا کہنا ہے کہ یارس کی طلب میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔کار کمپنیاں اپنی گاڑیاں خریدار تک پہنچانے میں 6 ماہ تک کا وقت لگاتی ہیں۔ کچھ سرمایہ کار کمپنی سے گاڑیاں خریدتے ہیں اور اپنے پاس بالکل نئی گاڑیاں رکھتے ہیں۔ خریدار کو فوری طور پر گاڑی حاصل کرنے کیلئے کمپنی کی قیمت سے زیادہ اون منی ادا کرنی پڑتی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر