اسلام آباد میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ، 3 سیکٹرز کی متعدد گلیاں سیل کرنے کیلئے مراسلہ جاری

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) کرونا وائرس بڑھنے لگا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اسلام آباد نے مختلف گلیاں سیل کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین فور کی 38،44،45،46،47 اور 48 گلیوں میں کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کی جائیں۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی گلیاں 25 اور 29 کو بند کیا جائے۔ مراسلہ کے مطابق سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 گلیاں سیل کرنے کی استدعا کی گئی،ان گلیوں میم مائیکرو لاک ڈاؤن لگاہا جائے۔ مراسلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں رینڈم نمونے حاصل کررہی ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ وقت پہ لاک ڈاؤن لگانے سے کورونا کیسز کے پھیلاو میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد میں 88 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر