موٹروے سانحہ پر بیان پر سرزنش کے بعد سی سی پی او اِن ایکشن،اپنے پیٹی بھائیوں پر ہی سختی، ایک اور تھانیدار کیخلاف بڑی کارروائی

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے غفلت برتنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا۔چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کراکے حوالات میں بند کرا دیا گیا۔ سب انسپکٹر ارشد علی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں ریڈ کیا تھا، سب انسپکٹر ارشد علی پر ہوٹل چیکنگ کے دوران طالبہ کو ہراساں کرنے کا بھی الزام تھا، واقعہ پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے

انکوائری کو حکم دیا تھا۔ایس پی صدر نے چوکی انچارج طارقشہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کو انکوائری میں قصور وار ٹھہرایا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام درست ثابت نہ ہوا البتہ بغیر لیڈیز کانسٹیبل چیکنگ خلاف قانون تھی، انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر کیخلاف 155 سی کا مقدمہ درج کرایاگیا۔ سی سی پی او عمرشیخ نے کہا کہ کسی بھی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، پولیس اپنے قانونی دائرہ میں رہ کر فرائض سرانجام دے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر