تحریک انصاف کے وزیر نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دعوت دی تھی خواجہ آصف کا تہلکہ خیز دعویٰ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے وفاقی وزیر نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دعوت دی تھی۔ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کونسا وزیر تھا جس نے لندن میں ٹیلی فون کیا تھا۔ روزنامہ جنگ میں شائع فخر درانی کی خبر کے مطابق ن لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اسی بات کی تصدیق کی ہے جو تین ماہ قبل انصار عباسی نے کی تھی کہ پی ٹی آئی کے ایک موجودہ وفاقی وزیر نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو مدعو کیا تھا تاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف

تحریک عدم اعتماد لاسکیں۔ ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ایک وفاقی وزیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ کی قیادت سے کچھ عرصہ قبل لندن میں رابطہ کیا تھا۔ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کوئی ان سے پوچھے کہ وہ کونسا وزیر تھا جس نے لندن میں ٹیلی فون کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے 11-12 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر